جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

آج کشمیر، گلگت سمیت کئی علاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

مظفرآباد: آج کشمیر، گلگت بلتستان سمیت کئی علاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جس کے باعث موسم سرد رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج مالاکنڈ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت مختلف مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرات مٹھی میں اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

- Advertisement -

گذشتہ روز اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش سے موسم سرد اور خوشگوار ہوگیا تھا، جبکہ کئی علاقوں میں برفباری بھی ہوئی تھی۔

اسلام آباد، لاہور سمیت مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، موسم سرد ہوگیا

خیال رہے کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں دو ماہ قبل باشیں ہوئی تھیں جس کے باعث مختلف علاقوں میں چھتیں گرنے سے پانچ افراد زخمی ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ پنجاب میں دو روز سے مسلسل جاری رہنے والی طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی تھی، مختلف حادثات و واقعات میں 15 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہوئے تھے۔

مذکورہ بارش کے باعث شہر کی کئی اہم شاہراہیں اور گلیاں ندی نالوں کامنظر پیش کررہی تھیں، گھروں میں بھی تین تین فٹ پانی جمع ہوگیا تھا اور نکاسی آب کے مناسب انتظامات نہ ہونے پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں