پیر, جولائی 1, 2024
اشتہار

کراچی میں ہیٹ ویو کے بعد تیزہواؤں کے ساتھ  بارش، شہریوں کے چہرے کھل اٹھے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ  بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا اور ٹھنڈی ہوا چلنے سے شہریوں نے سکھ کاسانس لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کئی دنوں کی شدید ترین گرمی کے بعد بادل برس پڑے اور شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

گلشن اقبال، سرجانی ٹاؤن ، تیسرٹاؤن، خدا کی بستی، نیوکراچی اورحب میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

- Advertisement -

سہراب گوٹھ اور گلزارہجری میں بھی تیز آندھی اور طوفانی ہواؤں کے ساتھ باش ہوئی جبکہ عزیزآباد، کریم آباد، لیاقت آباد، حسن اسکوائر، اورنگی ، لانڈھی، ملیر، شاہ فیصل، ایئرپورٹ، گڈاپ، اولڈ سٹی ایریا اورسائٹ ایریا اور دیگر علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ شہر قائد کے شمال مشرقی حصےمیں گرج چمک کیساتھ بارش برسانے والے بادل موجود ہیں، شہر کے مضافات اور چند مقامات پر آج دوپہر یا شام میں بارش کا امکان ہے۔

سردار سرفراز کے مطابق شہر کے مضافات سمیت چند مقامات پرکہیں ہلکی اور کہیں معتدل بارش ہوسکتی ہے جبکہ آج سے جمعہ کی رات کے دوران تھرپارکر، عمرکوٹ، مٹھی ودیگر علاقوں میں بارش کے امکانات ہیں جبکہ سکھر،لاڑکانہ، جیکب آباد، نوشہروفیروز میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں