پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش، موسم خوشگوار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بارش برسانے والے سسٹم کی کراچی میں انٹری، شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے، حیدری، فرئیر ہال، ماڑی پور روڈ اور اطراف میں وقفے وقفے سے بوندا باندی جاری ہے۔

سائٹ ایریا اور اطراف میں گرج چمک کے ساتھ بارش جاری ہے جبکہ سرجانی ٹاؤن، نیو کراچی، منگھوپیر ناگن چورنگی، نارتھ کراچی، تیسر ٹاؤن میں بارش جاری ہے۔

اس کے علاوہ ملیر، قائد آباد، بھینس کالونی، شاہ لطیف ٹاؤن، گلشن حدید، اسٹیل ٹاؤن، شارع فیصل، شاہ فیصل کالونی، کورنگی، قائدآباد اور دیگر علاقوں میں بھی بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں آج بہت زیادہ غیر معمولی بارش کا امکان نہیں، کراچی میں آج صرف ہلکی بارش کے ساتھ آندھی کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دوسرے اسپیل کے زیر اثر کراچی میں تیز بارش ہوسکتی ہیں، 18 اور 19 اپریل کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں