کراچی: شہر قائد میں پھر موسلا دھار بارش شروع ہوگئی، جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے.
تفصیلات کے مطابق جمعے کی رات شہر میں داخل ہونے والا سسٹم ایک بار پھر گرج چمک کے ساتھ برسا، بارش سے بجلی کی فراہمی بھی شدید متاثر ہوئی۔
کراچی میں ہفتے کی رات مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی، جس سے برساتی نالے اور گٹر ابل پڑے، سڑکوں پر پانی کھڑا ہوگیا اور نشیبی سڑکیں زیر آب آگئیں.
ہفتے کی رات صدرایم اےجناح روڈ، گلشن حدید، ایف بی ایریا، سچل، لیاری، سائٹ ایریا، ناظم آباد اوراطراف میں بارش ہوئی.
ملیر، گلستان جوہر، شارع فیصل، کاٹھور، گڈاپ، گلشن معمار، نوری آباد میں بھی تیز بارش ہوئی. دیگر علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
کے الیکٹرک کا اہم اعلان
حفاظتی اقدامات کے پیش نظر کے الیکٹرک نے بارش کی صورت میں نشیبی علاقوں میں بجلی بند کرنے کا اعلان کر دیا.
کے الیکٹرک ذرائع کے مطابق کراچی کا ہرعلاقہ نشیبی ہے، شہر کا 60 فیصد سے زائد علاقہ متاثر ہوگا، کراچی کا 60 فی صدحصہ بجلی سےمحروم ہوسکتا ہے.