بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

کراچی میں بارش، سول ایوی ایشن اتھارٹی کا الرٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں بارش کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے الرٹ جاری کر دیا۔

قومی ایئرلائن پی آئی اے سمیت تمام نجی اور غیرملکی ایئرلائنز کیلئے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ الرٹ میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیاروں کو محفوظ مقامات پر کھڑے کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

سی اےاےحکام کے مطابق چھوٹےطیاروں کووزن ڈال کرمحفوظ پارکنگ میں کھڑا کیا جائے شعبہ ایئرسائیڈ رن ویز ایریاز پر 24 گھنٹے فعال رہے گا۔

- Advertisement -

حکام نے ہدایت کی کہ طیاروں کی بحفاظت لینڈنگ اور ٹیک آف کیلئےہدایات پرعملدر آمد کیا جائے مسافر ایئرپورٹ آنے سے قبل پرواز کی روانگی کی تصدیق کریں۔

ایئرپورٹ کے رن ویز ایریا پر پانی کی نکاسی کے لیے ایئر سائیڈ کو مکمل فعال کر دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں