منگل, فروری 25, 2025
اشتہار

کراچی کے مختلف علاقوں میں بونداباندی، موسم خوشگوار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رات گئے بونداباندی سے موسم خوشگوار ہوگیا اور ٹھنڈی ہواؤں کا راج ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بونداباندی کے باعث موسم خوشگوار ہوچکا ہے، اور شہر میں ہلکی ٹھنڈی ہواؤں کے ڈیرے ہیں۔

کراچی کے علاقے ناظم آباد، نارتھ کراچی اور سرجانی ٹاؤن میں بونداباندی ہوئی، جبکہ سہراب گوٹھ، منگھوپیر اور اورنگی ٹاؤن میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔

قبل ازیں آج صبح بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا تھا، محکمہ موسمیات نے شہر میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔

کراچی کےمختلف علاقوں میں بوندا باندی‘ موسم خوشگوار

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح شہر کی ہواؤں میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا، جبکہ 21 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی تھیں۔

علاوہ ازیں محکمہ موسمیات کا بھی کہنا تھا کہ آئندہ 24 گھنٹےمیں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

یاد رہے کہ دو ہفتے قبل کراچی میں ہلکی بارش کے بعد کے الیکٹرک کی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرگئی تھی، شہر کے بیشترعلاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں