ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

کراچی میں گزشتہ روز کہاں کتنی بارش ہوئی ، اعداد و شمار جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گزشتہ روز ہونے والی موسلادھار بارش کے نتیجے میں شہر کے مختلف علاقے زیرِ آب آ گئے، بارش کا یہ سلسہ آج بھی جاری رہے گا۔

بارش کی وجہ سے کراچی شہر کے بیشتر رہائشی اور کاروباری علاقوں میں پانی کھڑا ہو گیا جبکہ نشیبی علاقے کئی کئی فٹ پانی میں ڈوب گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے اولڈ ایئرپورٹ پر2.1 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی جبکہ پی اے ایف مسرور بیس پر4ملی میٹر پی اےایف فیصل بیس پر2.5ملی میٹر اور جناح ٹرمینل پر 3ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔

اس کے علاوہ کراچی کے علاقے ناظم آباد میں1.2ملی میٹربارش، یونیورسٹی روڈپر5ملی میٹر بارش، زیادہ بارش لانڈھی میں6.5 ملی میٹر اور گلشن حدید میں2ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی

محکمہ موسمیات کے مطابق کیماڑی میں 1.2 ملی میٹر بارش اور سرجانی ٹاؤن 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ واضح رہے کہ کراچی اور سندھ کے دیگر شہروں میں بارش کا سلسلہ آج صبح شروع ہوا اور کافی دیر سے جاری ہے۔

کراچی میں مون سون بارشوں کا تازہ ترین سلسلہ 24 اگست سے شروع ہوا ہے اور محکمہ موسمیات کراچی کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کے مطابق یہ 27 اگست تک جاری رہ سکتا ہے اور اس دوران اربن فلڈنگ کی بھی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

اگر سندھ کے دیگر علاقوں کی بات کی جائے تو محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو حیدر آباد میں 134 ملی میٹر، میرپور خاص میں 172 ملی میٹر، چھور میں 122 ملی میٹر، ٹھٹہ میں 82 ملی میٹر،بدین میں 110 اور مٹھی میں 147 ملی میٹر بارش ہو چکی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں