منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

کراچی میں بارش ، پاک فوج کی ٹیمیں انتظامیہ کے ساتھ ریسکیو کے کاموں میں مصروف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : شہر قائد میں بارش کے بعد پاک فوج کی ٹیمیں انتظامیہ کے ساتھ ریسکیو کے کاموں میں مصروف ہیں اور پانی کی نکاسی کا عمل بھی جاری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کراچی میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، پاک فوج کی ٹیمیں انتظامیہ کے ساتھ متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں اور نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کا کام بھی جاری ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز میں گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش کے بعد شہر میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی تھی ، مختلف علاقوں میں نالے ابل پڑے تھے اورگندا پانی گھروں میں داخل ہوگیا تھا۔ سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کررہی تھیں۔

بعد ازاں این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی13ریلیف اینڈریسكیوٹیمیں نکاسی کیلئےمتحرک ہیں، سرجانی ٹاؤن میں ایک گھنٹے میں170ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث سرجانی ٹاؤن کےاطراف پانی کے تیز بہاؤ سے حب کینال میں شگاف پڑگیا۔

صورتحال پرقابوکیلئےپاک آرمی کےجوان امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں ، احتیاطی تدابیراپناتےہوئےحب کینال کےگیٹ بھی بندکردئیےگئے ہیں اور انجینئرزکی ٹیم نے حب کینال کی مرمت کا آغازکردیا ہے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں