ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

کراچی میں آج تیز بارش کی پیش گوئی، سیلابی صورتحال کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں مون سون کا چوتھا اسپیل آنے کو تیار ہے، ارش برسانے والا طاقتور ترین سسٹم آج شام تک کراچی میں داخل ہو جائے گا، تیز بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا قوی امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ کراچی میں بارش برسانے والا طاقتور ترین سسٹم اور مون سون کا چوتھا اسپیل آج شام تک شہر میں داخل ہوجائے گا۔

کراچی میں ایک بار پھر موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرقائد میں بارش برسانے والا طاقتور ترین سسٹم آرہا ہے، کراچی سمیت سندھ بھر میں 9،8،7 اور 10 اگست کو موسلا دھابارشیں ہوں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سسٹم 2011کے بعد اب دوبارہ آ رہا ہے۔

کراچی میں آنے والے سسٹم کے زیر اثر گرج چمک کے ساتھ تیزبارش کا امکان ہے، کراچی شہرمیں آج رات کو گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، مون سون کا چوتھا اسپیل کل اور پرسوں موسلا دھاراور تیز بارشیں برسائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج درجہ حرارت40ڈگری تک پہنچے کا امکان ہے، تیزبارشوں سے کراچی میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

دن میں رات جیسا سماں رکھنے والے مون سون سسٹم جسے Mahi کا نام دیا گیا ہے، کراچی و دیگر شہروں کے لیے 2011 کے بعد سب سے وسیع پیمانے اور طویل الوقت پورا ہفتہ شدید گرچ چمک کے ساتھ بارش برسانے والا سسٹم ہوسکتا ہے، کراچی سے حیدرآبا، میرپورخاص تک موسلادھار بارشیں متوقع ہے۔

واضح رہے کہ شدید بارشوں کے پیش نظر کسی بھیئ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے شہر کے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، سرکاری اسپتالوں کے میڈیکل اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں