پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کراچی کے مختلف علاقوں میں بونداباندی، موسم خوشگوار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں بونداباندی سے موسم خوشگوار ہوگیا اور شہر میں ٹھنڈی ہواؤں کے ڈیرے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں دن بھر رہنے والی ہلکی گرمی کا زور ٹوٹ گیا، شہر کے مختلف علاقوں میں بونداباندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال، حسن اسکوائر اور اطراف کے علاقوں میں بوندا باندی ہوئی، جس کے باعث مختلف علاقوں میں ٹھنڈی ہواؤں کا راج ہے۔

ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، لیاقت آباد اور سائٹ ایریا میں بھی بوندا باندی ہوئی، جبکہ یونیورسٹی روڈ پر ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سڑکوں پر کیچڑ جم گیا۔

رات گئے منچلے موٹرسائیکل پر ساحل سمندر کا رخ کررہے ہیں، ہلکی بونداباندی نے شہر کےباسیوں کے چہرے پر خوشی بکھیر دی، شہریوں کا کہنا ہے کہ کراچی بارش کو ترس گیا ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں بونداباندی سے موسم خوشگوار

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں کراچی میں صبح سویرے ہلکی بارش ہوئی تھی، جس کے بعد موسم ابرآلود ہوگیا تھا۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز سے شہر میں سمندری ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی تھی جبکہ گرمی کے ستائے شہریوں نے سکون کا سانس لیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں