اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

بارش کے دوران طواف کعبہ کے روح پرور مناظر

اشتہار

حیرت انگیز

مکہ مکرمہ میں ان دنوں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بارش کے دوران بھی خانہ کعبہ کے گرد طواف اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام میں موسلا دھار بارش کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے فیلڈ پلانز نافذ کردیئے گئے ہیں۔

رم جھم کے دوران بھی لوگ طواف کرتے رہے، جبکہ لوگوں کی جانب سے اللہ کے حضور سجدہ ریز ہونے کا سلسلہ جاری رہا، بارش میں نمازیوں اور زائرین نے اللہ سے دعائیں مانگیں۔

- Advertisement -

سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگ بارش سے لطف اندوز ہوتے ہوئے روحانی ماحول میں اللہ سے دعا کے لیے ہاتھ اٹھاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

بارش کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی تیاریاں کی گئی تھیں اور انتظامیہ نے اس موقع پر اپنے انتظامات تیز کر دیے تاکہ زائرین اور نمازیوں کو کسی بھی قسم کی دشواری پیش نہ آسکے۔

اس موقع پر مسجد حرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے امور کی عوامی صدارت کے سربراہ ڈاکٹر السدیس نے سیکیورٹی، حفاظت اور ہنگامی ردعمل کے حوالے سے فیلڈ پلان تیار کرنے اور اس پر عمل درآمد کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

اس سے قبل بھی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسجد الحرام میں عمرہ زائرین بارش کے دوران طواف بھی اپنی عبادات میں مصروف رہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں