ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

یواے ای میں بارشیں ، موسم خوشگوار

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، شہری خوش گوار موسم سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسٹورم سنٹر کی جانب سے ویڈیو شیئر کی گئی ہیں جن میں متحدہ عرب امارات کے مختلف علاقوں میں بارش کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں۔

اتوار کی صبح سے دبئی، شارجہ، عجمان اور ام القوین میں کہیں ہلکی او ر کہیں درمیانے درجے کی بارش کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔

امارات کے محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے شمالی اور مغربی علاقوں میں بارش کا سلسلہ ایسے ہی جاری رہے گا جب کے شام اور رات میں ٹھنڈی اور تازہ ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ مزید ایک ہفتے تک موسم ابر آلود رہے گا۔

سمندر میں جانے والی کمرشل اور سیاحتی کشتیوں کے لیے بھی وارننگ جاری کی گئی ہے کہ خلیج ِ عرب اور بحر اومان میں لہروں میں تندی رہے گی۔

پیر کے روز سے متحدہ عرب امارات میں درجہ حرارت میں مزید کمی واقع ہوگی اور منگل سے موسم میں نمی کے تناسب میں مزید اضافہ دیکھا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں