کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی،کہیں تیزبارش ہوئی جس کے بعد موسم خوشگوارہوگیا۔
اے آروائی نیوز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں گلزار ہجری،گلشن اقبال، ملیر،ایرپورٹ،سعدی ٹاون میں تیز بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ لیاقت آباد، النور،ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد میں ہلکی بارش ہوئی۔
صدر، کھارادر، میٹھادر،لیاری کے علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز سے نئے مون سون سسٹم کے تحت صوبہ سندھ کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کی پیش گوئی کی تھی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کراچی شہر میں 24 اگست سے بارش برسے گی اور وقفے وقفے سے جمعرات 25 اگست تک جاری رہے گی، پیش گوئی کے تحت کہیں کہیں درمیانی اور کہیں پر موسلادھار بارش ہوگی۔