جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

‘ریالوں کی برسات’ کرنا غیرملکیوں کو مہنگا پڑگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں غیرملکیوں نے ایسی ویڈیو بنائی جسے دیکھ کر ایسا لگا گویا کسی نے کمرے میں ریالوں کی بارش کردی ہو تاہم پولیس نے اس عمل پر ایکشن لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی پولیس نے دو غیرملکیوں کو گرفتار کرلیا جنہوں نے یہ ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی، جبکہ تحقیقاتی ٹیم یہ بھی جاننے کی کوشش کررہی ہے کہ خطیر رقم کس ذرایع سے کمائی گئی۔

گرفتار شہری کمرے کے ہرطرف ریال رکھ کر رقم کی نمائش کررہے تھے۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی گئی اور پھر کارروائی عمل میں آئی، یہ ویڈیو دونوں افراد میں سے کسی نے اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی۔

گرفتار افراد کے قبضے سے 85 ہزار ریال کی رقم ضبط کرلی گئی جبکہ دیگر تفتیش جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں