اشتہار

آسمان سے ہوئی کیڑوں کی برسات، حیرت انگیز ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

آسمان سے پانی اور برف کے اولے گرنا تو عام بات ہے جس کا مشاہدہ تو اکثر ہم کرتے ہی رہتے ہیں تاہم کبھی ایسا نہیں سنا کہ حشرات الارض کی بھی برسات ہوتی ہے۔

ایک ایسی ہی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو شش و پنج میں ڈالا ہوا ہے کہ آیا بارش کی صورت میں گرنے والے یہ ہزاروں کیڑے کہاں سے اور کیسے آئے؟

مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سڑک پر قطار میں کھڑی گاڑیوں پر سیکڑوں کی تعداد میں کیڑے نما چیز واضح طور پر نظر آرہی ہے تاہم زیادہ تر کیڑے مردہ حالت میں ہیں۔

- Advertisement -

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی جانے والی اس ویڈیو میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ چین کا شہر بیجنگ ہے جہاں یہ واقعہ پیش آیا، تاہم آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

واضح رہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس طرح کے واقعات پہلے بھی کئی بار پیش آچکے ہیں، کچھ عرصے پہلے آسٹریلیا میں بھی مچھلیوں کی بارش دیکھنے میں آئی تھی۔

اس ویڈیو کے پیش نظر مختلف رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ اس عجیب وغریب واقعے کے بعد بیجنگ میں لوگوں نے اپنی حفاظت کیلئے چھتریوں کا استعمال شروع کردیا ہے لیکن تاحال چینی حکام کا مؤقف سامنے نہیں آسکا ہے۔

بعض لوگ اس ویڈیو میں موجود چیز کو چنار کے پھول قرار دے رہے ہیں جو کہ بیجنگ شہر کا ایک مقبول درخت ہے، ان کا کہنا ہے کہ جب درخت کے پھول گرتے ہیں تو وہ کیڑوں جیسے نظر آتے ہیں۔

بعض لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ واقعہ ہوا کے طوفان کے بعد بھی پیش آسکتا ہے، سائنسی نظریہ بھی تسلیم کرتا ہے کہ ہوا کے طوفان سے بہت سے کیڑے اڑ کر دوسرے علاقوں میں پہنچ جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس طرح کے واقعات پہلے بھی کئی بار پیش آچکے ہیں، کچھ عرصے پہلے آسٹریلیا میں بھی مچھلیوں کی بارش دیکھنے میں آئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں