تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

کراچی میں بارش سے متعلق نئی پیش گوئی

کراچی : محکمہ موسمیات نے آج بھی کراچی بادل برسنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا بارش کا یہ سلسلہ آج تھم جائے گا اور دوپہر سے ہواؤں کی رفتار میں تیز ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کراچی میں بارش کا نظام فعال ہے، جس کے باعث آج شہر میں ہلکی بارش اور بوندا باندی متوقع ہے تاہم مغربی سسٹم شہر سے دور چلے جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ رات گئے کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ہوئی، آج کیماڑی، ڈیفنس اورکورنگی میں تیز جبکہ لیاری، صدر اور جمشید ٹاؤن میں گرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر ہوائیں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، دوپہر سے ہواؤں کی رفتار میں تیزی آنے کا امکان ہے ، دوپہر سے 24 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 سیبٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔

دوسری جانب لاہور میں ہلکی بارش کے بعد موسم سرد ہوگیا ہے ، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

فیصل آباد، خانیوال، سمندری، پاکپتن، کوٹ ادو اور اوکاڑہ میں موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا، رحیم یارخان میں تیز بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی، محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور کشمیر میں آج بھی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہونے والی بارش کے اعدادو شمار جاری کردیے ہیں، جس کے مطابق سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 5 ملی میٹر ،قائد آباد میں 4.0 ملی میٹر،جناح ٹرمینل میں 1.6 ملی میٹر میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سے کم بارش اولڈ ائر پورٹ پر 0.9 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

Comments

- Advertisement -