اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

کراچی میں بارش کب ہوگی؟ اہم پیشگوئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں کئی روز سے مطلع ابر آلود لیکن حبس برقرار ہے شہر قائد میں بارش کب برسے گی اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں کئی روز سے مطلع ابرآلود ہے، بعض اوقات سیاہ بادل آسمان پر چھا جاتے ہیں شہری باران رحمت کی امید کرتے ہیں لیکن بادل بارش برسائے بغیر چلے جاتے ہیں۔ شہر میں شدید گرمی اور حبس نے لوگوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔

تاہم خوشخبری ہے کہ شہر قائد میں اگلے دو روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے جب کہ آج شام یا رات کے وقت بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

واضح ہے کہ رواں سال کراچی سمیت سندھ میں معمول سے زیادہ مون سون بارشوں کی پیشگوئی اور اربن فلڈنگ کی پیشگوئی کی گئی ہے جب کہ این ڈی ایم اے نے اس حوالے سے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو پیشگی انتظامات کی ہدایات بھی جاری کی ہوئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں