اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

کراچی میں بارش برسانے والا سسٹم کمزور ‌پڑگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : بارش برسانے والا سسٹم کمزور ہوگیا، جس کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں موسلا دھار بارشوں کا امکان نہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم کی صورتحال کے حوالے سے بتایا کہ شہر میں صبح سے موسم خوشگوار ہے اور مطلع ابرآلود ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ بارش برسانے والا سسٹم کمزور ہوگیا ہے، کراچی سمیت سندھ بھر میں موسلا دھار بارشوں کا امکان نہیں۔

مون سون سسٹم اب اپنے اختتام پر ہے تاہم دن میں شہرمیں بوندا باندی ہو سکتی ہے ، دن میں درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

خیال رہے محکمہ تعلیم سندھ نے بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث صوبہ میں تمام تعلیمی ادارے مزید دو دن 26 اور 27 اگست کو بھی بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

وزیر تعلیم سردار شاہ نے کہا تھا کہ سندھ کے کئی اضلاع میں اب بھی سیلابی صورتحال ہے اور سندھ کے بیشتر اسکولز اور کالجز زیر آب ہیں، جبکہ اسکولز کو سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف کیمپس میں تبدیل کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں