اسلام آباد : بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کے لئے تیار ہے ، بارش اور تیزہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ سبی، نواب شاہ اور دادو گرم ترین شہر ہے۔ درجہ حرارت اڑتالیس ڈگری تک پہنچ چکا ہے۔
جیکب آباد اورلاڑکانہ کا پارہ چھیالیس ڈگری کوچھوگیا جبکہ بہاولپور، ملتان اور رحیم یارخان میں پینتالیس جبکہ ڈی جی خان میں چوالیس سینٹی گریڈ پر پہنچ گیا۔
لاہور کا درجہ حرارت اکتالیس ڈگری ہے لیکن شدت چوالیس ڈگری اور کراچی کا درجہ حرارت انتالیس سینٹی گریڈ ہے۔ لیکن شدت چالیس ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے۔
محکمہ موسمیات نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم کل سے ملک میں داخل ہوگا، بارش اور تیز ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا تھا کہ آج سے چار مئی تک اسلام آباد مری گلیات، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتساتن اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دو سے پانچ مئی کے دوران جنوبی پنجاب،بلوچستان سکھر ،میرپورخاص،خیرپور تھرپارکر سانگھڑمیں بھی بارش متوقع ہے۔
:پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو مراسلہ کردیا ، جس میں ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنےکی ہدایت کی گئی ہے۔