ہفتہ, اکتوبر 19, 2024
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ: اسکاٹ لینڈ اور انگلینڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔

بارباڈوس میں انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ کیا گیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے۔

 بارش سے متاثرہ میچ میں اسکاٹ لینڈ نے مقررہ دس اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 90 رنز بنائے تھے۔ انگلینڈ کو ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 109 رنز کا ہدف دیا گیا تھا تاہم ایک مرتبہ پھر بارش ہوگئی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

- Advertisement -

مائیکل جونز 20 گیندوں پر 45 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے تھے، ان کی اننگز میں چار چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ جارج منزے نے بھی 41 رنز کی دلکش اننگز کھیلی تھی۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس جارڈن اور عادل رشید نے دو اوورز میں بالترتیب 24 اور 26 رنز دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

قبل ازیں اسکاٹ لینڈ نے 6.2 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 51 رنز بنائے تھے جس کے بعد بارش ہوگئی اور میچ روک دیا گیا تھا۔

مائیکل جونز 30 اور جارج منزی 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ تھے۔

اس سے قبل اسکاٹش کپتان رچی بیرنگٹن نے ٹاس جیت کر جوز بٹلر الیون کو پہلے بولنگ کی دعوت دی تھی۔

انگلش کپتان جوز بٹلر کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتتے تو پہلے بولنگ ہی کرتے، فاسٹ بولر مارک ووڈ پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

اسکاٹش کپتان کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی ہے کہ اسکور بورڈ پر اچھا اسکور سیٹ کریں۔

پلیئنگ الیون

انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں فل سالٹ، ول جیکس، جونی بیرسٹو، ہیری بروک، معین علی، لیام لیونگ اسٹون، کرس جارڈن، جارڈن، مارک ووڈ، عادل رشید شامل ہیں۔

اسکاٹ لینڈ کے کپتان رچی بیرنگٹن ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں جارج مونسے، مائیل جونز، برینڈن میکولم، میٹ کراس، مائیکل لیسک، کرس گریویس، بریڈ ویل، کرس سول اور بریڈ کری شامل ہیں۔

اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے یوگنڈا کو باآسانی 125 رنز سے شکست دی تھی، 184 رنز کے تعاقب میں یوگنڈا کی ٹیم 58 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں