The news is by your side.

Advertisement

بارشیں اور کورونا مہنگائی کی وجہ قرار

نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی نے حالیہ بارشوں اور کورونا کو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کہ وجہ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کااجلاس ہوا جس میں اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گندم، چینی، ٹماٹر، پیاز،آلو، چکن و دیگر اشیاکی قیمتوں پر بات چیت کی گئی جب کہ ضروری اشیاکی قیمتوں پرکنٹرول،دستیابی یقینی بنانےکیلئےتجاویز کاتبادلہ خیال کیا گیا۔

مشیر خزانہ نے ہدایت کی کہ صارفین کو ریلیف دینےکیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائےجائیں، متعلقہ وزارتیں بڑھتی قیمتوں پرکنٹرول کیلئےاقدامات کریں۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ بارشوں اور کورونا کےباعث قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا، گندم درآمدجاری، 1.8 ملین ٹن گندم درآمدکی جارہی ہے، چینی کے نومبر تک کی ضروریات کیلئے ذخائر موجود ہیں۔

مشیرخزانہ نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیا کی فراہمی کے تسلسل کیلئے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صارفین کو ریلیف دینےکیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائےجائیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں