اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے اگست میں ہونے والے بارشوں کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے بڑی پیش گوئی بھی کردی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھرمیں جولائی میں معمول سےکم بارشیں ہوئیں،، تاہم جولائی کے مقابلےاگست میں زیادہ بارشیں ہوں گی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ بارشوں کا حالیہ سلسلہ رواں ہفتےوقفے وقفےسےجاری رہےگا،، جبکہ تیرہ اگست سے نیا سسٹم ملک میں داخل ہوگا،،، جس سے صوبہ بلوچستان اور سندھ زیادہ متاثرہوں گے، دونوں صوبوں کےشہروں میں فلیش فلڈنگ کابھی خدشہ ہے جبکہ اپر سندھ میں تیزبارشیں متوقع ہیں۔
اس کے علاوہ بلوچستان کے شمال مشرقی اضلاع میں بھی شدیدبارشیں ہوسکتی ہے،، پنجاب،خیبرپختو نخوا اورآزاد کشمیربھی میں کہیں معتدل اورکہیں موسلادھاربارشوں کا امکان ہے۔
خیال رہے نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے ملک بھرمیں حالیہ بارشوں کے دوران ہونے والے جانی ومالی نقصانات سےمتعلق رپورٹ جاری کی۔
یکم جولائی سےیکم اگست تک بارشوں سے مختلف حادثات میں ایک سو سات افراد جاں بحق ہوئے، سب سے زیادہ انتالیس اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔
این ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا میں چونتیس، سندھ میں بائیس ، بلوچستان میں بارہ، آزاد کشمیرمیں تین، جبکہ گلگت بلتستان میں ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ دوسوسےزائد افراد زخمی ہوئے۔