ملک بھر میں آئندہ ہفتے سے بارشوں کا نیا اسپیل داخل ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 24فروری سے مغربی ہوا کاسسٹم ملک میں داخل ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں ژالہ باری کا امکان ہے، شمالی اور پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری ہوگی، گلگت بلتستان، کشمیر میں 25فروری سے 2مارچ تک بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
کےپی میں 24فروری سے یکم مارچ تک بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری متوقع ہے، پنجاب اور اسلام آباد میں 25فروری سے یکم مارچ تک گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مری اور گلیات میں برفباری متوقع ہے، 24 سے 26فروری تک کوئٹہ، زیارت اور قریبی علاقوں میں بارش اور برفباری ہوسکتی ہے۔
ملک کے مختلف شہروں میں بارش سے خشک سالی کا خطرہ ٹل گیا، سردی میں اضافہ
25 سے26 فروری تک لاڑکانہ، سکھر اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، مری، گلیات، ناران، کاغان اور دیگر پہاڑی علاقوں میں سڑکیں بند ہیں، پھسلن کا خطرہ ہے۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا اور کشمیر میں فلیش فلڈ کا امکان ہے، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔