کوئٹہ: رئیسانی کرپشن کیس پر آج پھر بلوچستان اسمبلی میں ہنگامہ ہوا۔ اپوزیشن نے استعفوں کا مطالبہ دُہرایا،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے پیشکس کردی کہ اپوزیشن پر مشتمل کمیشن ان کے خلاف تحقیقات کرے۔
رئیسانی کرپشن کیس کے معاملے پر بلوچستان اسمبلی میں آج پھر اپوزیشن نے شور شرابہ کیا، اپوزیشن کے احتجاج پر دھیمے مزاج کے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ بھی غصے میں آگئے، انہوں نے کہا ٹھیک ہے اپوزیشن پر مشتمل کمیشن ان کے خلاف تحقیقات کرے، لیکن پھر شور مچانے والوں کا بھی احتساب ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ میری سربراہی میں بننے والا کمیشن اپوزیشن کے خلاف تحقیقات کرے گا،فیصلہ کرلیا ہے کہ ان سب کے نام بتاؤں گاجنہوں نے ریکوڈک اورگوادر کی زمین فروخت اور آئل سٹی اپنے نام کی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلے کے دوراناپوزیشن اسمبلی سے واک آؤٹ کرگئی۔
دوسری جانب نیب نےکرپشن کیس میں ایک اور سہولت کارکوئٹہ سے گرفتارکرلیا،ٹھیکیدار اسدشاہ کااحتساب عدالت سے چودہ روزکا ریمانڈ بھی لےلیاگیا۔