بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

شلپا شیٹھی راج کندرا کی کروڑوں کی جائیداد کی مالک بن گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی اپنے شوہر راج کندرا کی کروڑوں کی جائیداد کی مالک بن گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی بزنس مین راج کندرا نے گرفتاری کے تقریباً 6 ماہ بعد کروڑوں کی جائیداد شلپا شیٹھی کے نام کر دی ہے، راج فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار ہوئے تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راج کندرا نے جوہو میں اوشین ویو والے بنگلے سمیت 5 فلیٹس شلپا شیٹھی کو منتقل کیے ہیں، جن کی قیمت 38 کروڑ 5 لاکھ روپے ہے، راج نے پانچ فلیٹوں والی عمارت کی پوری پہلی منزل شلپا کے نام کی۔

راج کندرا کو گزشتہ برس جولائی میں فحش فلمیں بنانے اور انھیں موبائل ایپس پر نشر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، بعد ازاں انھیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اداکارہ نے ٹرانسفر ڈیڈ پر 1.9 کروڑ کی ڈیوٹی ادا کی ہے، جوہو کا بنگلا 5995 مربع فٹ ہے، اور اس کی موجودہ قیمت 65,000 فی مربع فٹ ہے۔

واضح رہے کہ جس وقت راج کندرا کو گرفتار کیا گیا تھا وہ وقت شلپا شیٹھی کے لیے کافی مشکل تھا کیوں کہ بھارتی میڈیا میں راج کندرا کے ساتھ شلپا شیٹھی پر بھی فحش مواد بنانے کا الزام لگایا جا رہا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں