لاہور : وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ حکومت ایس او پیز کیساتھ ہرچیزدوبارہ کھولنےکاارادہ رکھتی ہے، انشا اللہ عید کے بعدریسٹورنٹ کھولنے کی اچھی خبردیں گے۔
تفصیلات وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت سے ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات کی ، وفد میں ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن کے صدر کامران شیخ جنرل سیکریٹری شفیق ناصر چوہدری اور دیگر ارکان شریک تھے۔
ملاقات میں ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن نے کاروبارکھولنے اور مسائل سے وزیرقانون پنجاب کو آگاہ کیا۔
راجہ بشارت نے کہا حکومت ایس او پیز کیساتھ ہرچیزدوبارہ کھولنےکاارادہ رکھتی ہے ، حکومت کوادراک ہے ریسٹورنٹ انڈسٹری کس حد تک متاثر ہے، انشا اللہ عید کے بعدریسٹورنٹ ایس اوپیزکےتحت کھولنے کی اچھی خبردیں گے۔
یاد رہے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری کی قیادت میں ہوٹل ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن نے ڈی چوک میں احتجاجی دھرنا دیا تھا۔
پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی علی نواز اعوان نے دھرنا کے منتظمین سے مزاکرات کئے تاہم یہ کامیاب نہیں ہو سکے تھے ، دھرنا رہنماؤں نے ہوٹل انڈسڑی اور شادی ہال کھولنے کی تاریخ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔