پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

معاشی بحران سے نکلنے کے لیے مشکل فیصلے کرنے پڑرہے ہیں‘ راجہ بشارت

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیرِ قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ بہتری کے لیے جہاں سے بھی تجاویزآئیں گی اس پرعمل کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیرقانون راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر 100 روزہ پلان میں ترجیحات کا تعین کیا، طے کردہ ترجیحات پرآئندہ 5 سال میں کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی ریمارکس حکومتی کارکردگی کودرست کرنے کے لیے ہوتے ہیں، حکومت کی کارکردگی کودرست کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

- Advertisement -

وزیرقانون پنجاب نے کہا کہ عثمان بزدارکی قیادت میں کوتاہی کودرست کریں گے، بہتری کے لیے جہاں سے بھی تجاویزآئیں گی اس پرعمل کریں گے۔

راجہ بشارت نے کہا کہ اپوزیشن کےساتھ طے ہوا کل اسٹینڈنگ کمیٹی سے متعلق بیٹھنا ہے، ہماری حکومت کا فیصلہ ہے ہم نے اپوزیشن کوساتھ لے کرچلنا ہے، قوائد وضوابط کے مطابق جواپوزیشن کا حق بنتا ہے وہ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی اجلاس میں کسی معاملے کوحکومت نے اپنی انا کا مسئلہ نہیں بنایا، رولز کے مطابق جوکرنا پڑے گا وہ کریں گے۔

وزیرقانون پنجاب نے کہا کہ معاشی بحران سے نکلنے کے لیے مشکل فیصلے کرنے پڑرہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں