بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

راجہ بشارت کا رانا ثنا اللہ کو پنجاب اسمبلی سے باہر نکالنے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ بشارت نے وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ کو ایوان سے باہر نکالنے کا مطالبہ کر دیا۔

اسپیکر سبطین خان کی زیرِ صدارت پنجاب اسمبلی کے جاری اجلاس میں راجہ بشارت نے کہا کہ افسوس سے کہتا ہوں کہ اسمبلی میں سازش مہمان گیلری سے ہو رہی ہے، اپوزیشن کے ارکان مہمانوں کی گیلری سے مسلسل ہدایات لے رہے ہیں۔

اس پر اسپیکر صوبائی اسمبلی نے کہا کہ ارکان اسمبلی کو منع کروں گا کہ مہمانوں کی گیلری میں مسلسل مت جائیں۔

پنجاب حکومت نے اپوزیشن کو سرپرائز دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی آج ہی ایوان سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔ اس اعلان پر اپوزیشن ہکا بکا رہ گئی۔ اپوزیشن نے کورم کی نشاندہی کے بعد اجلاس ملتوی کرنے کی درخواست کر دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں