منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

کور کمانڈرز کانفرنس کے اعلامیے سے کشمیریوں کو بڑی تقویت ملی: وزیر اعظم آزاد کشمیر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ کور کمانڈرز کانفرنس کے اعلامیے سے کشمیریوں کو بڑی تقویت ملی، کشمیری بھارت کے آئین کو نہیں مانتے۔ بھارت 370 ختم کر لے، کشمیری تحریک آزادی ختم نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کور کمانڈرز کانفرنس کے اعلامیے کا خیر مقدم کرتے ہیں، کور کمانڈرز کانفرنس کے اعلامیے سے کشمیریوں کو بڑی تقویت ملی۔

راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے ہمارے حوصلوں کو بلند کیا، کشمیری بھارت کے آئین کو نہیں مانتے ہیں۔ بھارت 370 ختم کر لے، کشمیری تحریک آزادی ختم نہیں کریں گے۔

انہوں نے بھارت کے چہرے سے نقاب اتر چکا ہے، بھارت نے جنگ تھوپی تو کشمیری مقابلہ کریں گے۔ مقبوضہ کشمیر اور پاکستان کے عوام پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ 5 اگست کو بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کا بل بھارتی پارلیمنٹ میں پیش کیا تھا۔ بل کی تجاویز کے تحت غیر مقامی افراد مقبوضہ کشمیر میں سرکاری نوکریاں حاصل کرسکیں گے اور 370 ختم ہونے سے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت بھی ختم ہوجائے گی۔

بعد ازاں بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط کر دیے اور گورنر کا عہدہ ختم کر کے اختیارات کونسل آف منسٹرز کو دے دیے۔

گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں طے کیا گیا تھا کہ پاک فوج ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ کانفرنس میں پاکستانی حکومت کی جانب سے کشمیرمیں بھارتی اقدام کو مسترد کرنے کی حمایت بھی کی گئی تھی۔

اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم ہر طرح کے حالات کے لیے تیار ہیں، وطن کے دفاع کے لیے ہر حد تک جائیں گے اور پاک فوج کشمیریوں کا جدوجہد کے اختتام تک ساتھ دے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں