منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

پاکستان دنیا بھر میں کشمیریوں کا وکیل ہے: وزیر اعظم آزاد کشمیر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا بھر میں کشمیریوں کا وکیل ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کےعوام مقبوضہ کشمیر کے عوام کی مدد کو بے تاب ہیں، پاکستان دنیا بھر میں کشمیریوں کا وکیل ہے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارتی فوج ایل او سی پر بھی بے گناہ شہریوں کو شہید کر رہی ہے، ریاست مقبوضہ کشمیر کا دنیا بھر سے رابطہ منقطع کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ قربانیوں کی وجہ سے آج دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر اجاگر ہو رہا ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کردیا ہے۔

گزشتہ روز وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں اشیائے خور و نوش اور دواؤں کی شدید قلت ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا رکھا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت نے 6 ہفتوں سے کشمیری حریت قیادت کو نظر بند کر رکھا ہے، بی بی سی رپورٹ میں کشمیری نے کہا کہ مجھ پر تشدد نہ کریں، گولی ماردیں۔ بھارت مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت کی جانب سے ظلم و بربریت 21 ویں صدی میں کیا جا رہا ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں