اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

مظفرآباد: راجہ فاروق حیدر آزاد کشمیر کے وزیر اعظم منتخب

اشتہار

حیرت انگیز

مظفر آباد : اسپیکرشاہ غلام قادر کی زیرصدرات آزاد کشمیر اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ فاروق حیدر آزاد کشمیر کے وزیر اعظم منتخب ہو گئے.

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نواز کے امیدوار راجہ فاروق حیدر کو آزاد کشمیر کا وزیر اعظم منتخب کر لیا گیا ہے،انہوں نے 48میں سے 38ووٹ حاصل کیے،جبکہ ان کے مد مقابل امیدوار چودرھری محمد یاسین اور دیوان غلام محی الدین نے5،5 ووٹ حاصل کیے.

وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد اپنے خطاب میں راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ پہلی ترجیح تحریک آزادی کشمیرہے،عوام کو ہر شعبے میں میرٹ پر یکساں مواقع فراہم کریں گے.

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں گورننس کو ٹھیک کریں گے، آزاد کشمیر کے قدرتی وسائل کو بروئے کار لائیں گے اور تحریک آزادی کشمیرمیں آزاد کشمیر حکومت کے کردار کو اجاگر کریں گے..

وزیراعظم پاکستان کاراجہ فاروق حیدر کو فون اور وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہونے پر مبارکبادی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا.

*مظفرآباد: آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے نومنتخب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھالیا

یاد رہے کہ گزشتہ روز آزاد کشمیر کے صدر سردار محمد یعقوب خان نے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس طلب کیا تھاجس میں اسپیکر سردار غلام صادق نے نومنتخب اراکین سے حلف لیا.

اس سے قبل رواں ہفتے آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے راجہ فاروق حیدر کو نئے وزیراعظم آزاد کشمیر بنانے کا اعلان کیا تھا.

واضح رہے کہ راجہ فاروق حیدر مسلم لیگ نواز آزاد کشمیر کے صدر بھی ہیں اور وہ دوسری بار آزاد کشمیر کے وزیر اعظم منتخب ہوئے ہیں.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں