لاہور: سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ نواز شریف کے بیان سے پاکستانیوں کے جذبات مجروح ہوئے، متنازع بیان پرہر شخص نےغم وغصے کا اظہارکیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پرمیڈیا سے بات چیت کرتے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ نوازشریف کے بیان سے فائدہ بھارت کو ہوا۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ایسا بیان سابق وزیر اعظم کے شایان شان نہیں ہے، نواز شریف کے بیان سے پاکستانیوں کے جذبات مجروح ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں افواج پاکستان اوران کی کارکردگی پرفخرہے۔
پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ متنازع بیان پرہر شخص نےغم وغصےکا اظہارکیا، بیانیےسےنوازشریف کا چہرہ سامنے آگیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی فتح یاب ہوگی، مسلم لیگ ن کا حال سب کے سامنے ہے جبکہ تحریک انصاف میں سارے لوٹے اکٹھے ہوچکے ہیں۔
ممبئی حملوں میں کالعدم تنظیمیں ملوث ہیں‘ نوازشریف
یاد رہے کہ حال ہی میں سابق وزیر اعظم نواز شریف مقامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ممبئی حملوں میں پاکستان میں متحرک عسکریت پسند تنظیمیں ملوث تھیں۔
نوازشریف کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ممبئی میں ہونے والی ہلاکتوں کے ذمہ دار ہیں، مجھے سمجھائیں کہ کیا ہمیں انہیں اس بات کی اجازت دینی چاہیے کہ سرحد پار جا کر ممبئی میں 150 لوگوں کو قتل کردیں۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔