ہفتہ, اپریل 5, 2025
اشتہار

راجہ ریاض کے این اے 104 سے کاغذات نامزدگی منظور

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 104 سے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔

8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کیلیے راجہ ریاض نے این اے 104 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جس پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا گیا۔

راجہ ریاض نے کاغذات نامزدگی منظور ہونے پر اپنے بیان میں کہا کہ اس حلقے سے میرے اور میرے بیٹے کے کاغذات منظور ہوگئے، بلے کا نشان بحال ہونے پر اب پی ٹی آئی میدان میں آئے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ پیپلز پارٹی تو گزشتہ انتخابات میں بھی دوڑ سے باہر تھی، (ن) لیگ کے جس امیدوار کو ٹکٹ ملے گا اس کو سپورٹ کریں گے، لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی نواز شریف نے ختم کی تھی۔

اپنی گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہی رہے گا۔

خیال رہے کہ پی ڈی ایم دورِ حکومت میں راجہ ریاض قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تھے۔ اسمبلی کی مدت پوری ہونے کے بعد انہوں نے 16 ستمبر کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی تھی۔

لندن میں نواز شریف اور شہباز شریف سے ملاقات سے قبل میڈیا سے گفتگو میں راجہ ریاض نے کہا تھا کہ ملاقات میں سیاسی گفتگو ہوگی، نواز شریف کی واپسی اور الیکشن پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

انہوں نے کہا تھا کہ آئندہ چند دنوں میں اہم فیصلے ہوں گے، میں نے 15 فروری انتخابات کی تاریخ دی ہے اس سے ہفتہ پہلے یا بعد میں الیکشن ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں