تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

’ہم ووٹ ڈال کر استعفیٰ دیں گے اور دوبارہ الیکشن لڑیں گے‘

اسلام آباد: تحریک انصاف کے ناراض رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ ہم ووٹ ڈال کر استعفیٰ دیں گے اور دوبارہ الیکشن لڑیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب ہماری پارٹی پی ٹی آئی میں سب سے زیادہ کرپشن ہے، کئی نام لے سکتا ہوں جنہوں نے اربوں روپے کی کرپشن کی ہے۔

راجہ ریاض نے کہا کہ میرا عمران خان، جہانگیر ترین سے ڈھائی سال سے اختلاف تھا، صحیح وقت کا انتظار کررہا تھا، الیکشن آنے پر مسلم لیگ ن سے ٹکٹ لوں گا۔

پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے کہا کہ کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں ہوئی ہے حلفاً کہتا ہوں ایک روپیہ نہیں لیا ہے، رات کو جہاں کہیں گے چائے پینے آجاؤں گا کسی سے چھپ کر نہیں بیٹھا ہوں۔

واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد سے قبل سندھ ہاؤس میں چھپے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی سامنے آگئے جن میں خواتین بھی شامل ہیں، راجا ریاض، نواب شیرو سیر، نور عالم خان، باسط بخاری سمیت 27 ارکان کی جانب سے سندھ ہاؤس میں پناہ لی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کے دعوے کی تصدیق، سندھ ہاؤس میں چھپے ارکان اسمبلی سامنے آگئے

رکن اسمبلی راجہ ریاض نے دعویٰ کیا تھا کہ دو درجن سے زائد ارکان ہمارے ساتھ ہیں، عمران خان پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلائیں سب پتا چل جائے گا۔

باسط بخاری کا کہنا تھا کہ وفاقی وزرا ہم پر تہمت لگارہے ہیں، میں نے آزاد حیثیت سے الیکشن جیتا اور کوئی وزارت نہیں مانگی تھی۔

سندھ ہاؤس میں موجود پی ٹی آئی کے ایک اور ایم این اے نواب شیر وسیر کا کہنا تھا کہ وہ اگلا الیکشن پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر نہیں لڑیں گے، آزاد لڑیں گے یا عوام سے پوچھ کر فیصلہ کریں گے۔

نور عالم کا کہنا تھا کہ عمران خان کی بیس کروڑ والی بات پر افسوس ہوا ہے، میں تین سال سے کرپشن کے خلاف آواز اٹھا رہا ہوں، میں بغیر کسی دباؤ کے سندھ ہاؤس آیا ہوں۔

Comments

- Advertisement -