ہفتہ, اپریل 5, 2025
اشتہار

راجا رفعت مختار نئے ڈی جی ایف آئی اے تعینات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سندھ اور موٹروے راجہ رفعت مختار کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کا  نیا ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) مقرر کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے آئی جی موٹرویزراجہ رفعت مختار کو ڈی جی ایف آئی اے مقرر کر دیا اور تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

مختار کو اس سے قبل 2024 میں نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کا آئی جی تعینات کیا گیا تھا۔

دوسری جانب پولیس سروس میں گریڈ 20 کے افسر وقار الدین سید کو نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کا ڈی جی تعینات کر دیا گیا ہے۔

پولیس سروس آف پاکستان کے افسر عمران یعقوب منہاس جنہیں حال ہی میں گریڈ 22 میں ترقی دی گئی تھی، ان کو وزیراعظم کی انسپکشن ٹیم کا رکن بنایا گیا ہے وہ اس سے قبل محکمہ انسداد دہشت گردی سندھ کے ایڈیشنل آئی جی کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

اس کے علاوہ پولیس سروس آف پاکستان میں گریڈ 22 کے افسر محمد شہزاد سلطان کی خدمات کو نیشنل سکول آف پبلک پالیسی میں منسٹر انسٹرکٹر کے طور پر برقرار رکھا گیا ہے۔

یاد رہے جنوری میں وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل احمد اسحاق جہانگیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا ، بعد ازاں ایڈیشنل ڈی جی جان محمد کو ڈی جی ایف آئی اے کا اضافی چارج دیا گیا تھا،

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں