اوکاڑہ: کراچی سے پیدل نکلنے والا نوجوان 22 دنوں میں پنجاب کے شہر اوکاڑہ پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کے رہائشی رجب علی نے بائیس دن قبل شہر قائد سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد تک پیدل سفر شروع کیا تھا۔
رجب علی کو کراچی سے پیدل نکلے اب تک بائیس دن ہو چکے ہیں، اور وہ آج اوکاڑہ پہنچا، اس موقع پر رجب علی نے بتایا کہ کراچی سے اسلام آباد تک ان کے پیدل سفر کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ پاکستان ایک پُر امن ملک ہے۔
8 نومبر کو مظفرگڑھ سے گزرتے ہوئے لوگوں نے رجب علی کا مقامی سطح پر استقبال بھی کیا، اور ان کے گلے میں پھولوں کے ہار ڈالے، 9 نومبر کو دوستوں نے بھی ملتان میں ان کا استقبال کیا۔
رجب علی 21 اکتوبر کو کراچی میں مزار قائد سے روانہ ہوئے تھے، اور ان کی منزل اسلام آباد میں واقع فیصل مسجد ہے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے سیکیورٹی کا بہانا بنا کر اپنا دورۂ پاکستان اچانک منسوخ کر دیا تھا، جس پر ردِ عمل میں رجب علی نے پر یہ کرارا جواب دیا کہ پیدل ہی ملک کے سفر پر نکل پڑے۔
The man of steel..
ھمارے پیارے دوست مسٹر رجب علی جو کی مین آف سٹیل کے نام سے شہرت رکھتے ہیں. آج وہ کراچی مزار قائد سے فیصل مسجد اسلام آباد کے لیے پیدل روانہ ہوئے ہیں.
آپ سب سب سے انکی حوصلہ افزائی کی درخواست ہے pic.twitter.com/hZB4gTMf8v— Ch Shafqat Ali (@chshafqatali03) October 21, 2021
انھوں نے ملک کا پُر امن اور سافٹ امیج اجاگر کرنے کے لیے کراچی تا اسلام آباد پیدل سفر کا فیصلہ کیا۔ رجب کا تعلق مظفر گڑھ کے علاقے شاہ جمال سے ہے، اور وہ مجموعی طور پر ایک ہزار آٹھ سو کلو میٹر کا فاصلہ پیدل طے کر رہے ہیں۔