چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ رجب المرجب 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا جس میں زونل کمیٹیوں کے ارکان نے اپنے اضلاع سے شرکت کی۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ یکم رجب المرجب 1146 ہجری 2 جنوری بروز جمعرات کو ہوگی اور شب معراج 28 جنوری کو ہوگی۔
- Advertisement -
انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے اکثر و بیشتر مقامات پر مطلع ابر آلود رہا، کچھ علاقوں میں مطلع صاف رہا جس کے باعث چاند کی شہادت موصول ہوئی۔
وزارت مذہبی امور کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔