اسلام آباد: ترک صدر نے ٹیلی فون پر عمران خان کو الیکشن میں کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترک صدررجب طیب اردوان نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ سے آج ٹیلی فونک رابطہ کیا.
رجب طیب اردوان نے عمران خان کو الیکشن میں کامیابی پرمبارک باد دی اور آئندہ حکومت کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا.
دونوں رہنما نے اپنی گفتگو میں پاکستان اورترکی کے درمیان تعلقات کے نئے دورکے آغاز پر اتفاق کیا.
پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے اس موقع پر ترک صدر طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا.
قبل ازیں متحدہ عرب امارات کے سفیرنے بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات کی تھی، جس میں الیکشن میں کامیابی پر انھیں مبارک باد دی.
یاد رہے کہ گذشتہ روز بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پی ٹی آئی چیئرمین کو ٹیلی فون پر الیکشن میں کامیابی پرمبارک باد دی تھی.
نریندی مودی نے کہا کہ پاکستان سے تعلقات میں نئے دور کے آغاز کے لیے تیار ہیں، معاملات آگے بڑھانے کے لئے مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔
نریندر مودی کا عمران خان کو فون، جیت پر مبارک باد، تعلقات کے نئے دور کے آغاز کا عزم
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔