جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

’رجب طیب اردوان امت مسلمہ کی آواز ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

 وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ رجب طیب اردوان امت مسلمہ کی آواز ہیں انہوں نے ہمیشہ کشمیر اور فلسطین پر آواز اٹھائی۔

اسلام آباد میں پاک ترکیہ بزنس فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ برصغیر کے مسلمانوں نے آزادی کیلئے جدوجہد کی تو ترکیہ نے بھی بےپناہ مدد کی ترک صدر نے ہمیشہ کشمیر اور فلسطین کے مسئلے کےحل کیلئے آواز اٹھائی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ اور تاریخی تعلقات ہیں ترک صدر سے برادرانہ تعلقات کے فروغ پر بات ہوئی ان کی قیادت میں ترکیہ نے ترقی کے نئے منازل طےکئے ترکیہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 5ارب ڈالر کے تجارتی حجم کیلئے پُرعزم ہیں۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ کی دوستی کو نئی بلندیوں پر لے کر جائیں گے ترک سرمایہ کاروں کو ہر سہولتیں فراہم کریں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر اردوان نے کہا کہ اسرائیل نےغزہ میں مظالم کی انتہا کر دی ہے اسرائیلی بمباری سے ہزاروں فلسطینی شہید ہوئے فلسطین کےعوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کڑے وقت میں فسلطینی بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے خطے میں امن و استحکام اور ترقی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ کےدرمیان مضبوط برادرانہ تعلقات ہی دونوں ملکوں کےدرمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھایا جائےگا اسلام آباد، تہران، استنبول کےدرمیان تجارت کے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے اقتصادی راہداری منصوبہ تجارت کےفروغ کیلئےاہم ہے قوم کے بہتر مستقبل کیلئے سخت محنت کرنا ہو گی تاجروں کو بہترمواقع کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی۔

طیب اردوان نے کہا کہ پاکستانی عوام نے ہمیشہ مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے پاکستان اور ترکیہ میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں مستقبل میں بہترین حکمت عملی سے آگے بڑھا جا سکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں