پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

امید ہے، امریکا روسی میزائل ڈیل کے باعث ترکی پر پابندی عائد نہیں‌ کرے گا: اردوان

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکا ترکی پر پابندیاں عائد نہیں کرے گا.

تفصیلات کے مطابق اپنے حالیہ بیان میں ترک صدر نے کہا ہے کہ امریکا روس کے ساتھ میزائل نظام کی ڈیل کی بنیاد پر ترکی کے خلاف کارروائی نہیں کرے گا، وہ پرامید ہیں کہ اقتصادی پابندیاں عائد نہیں کی جائیں گی. 

خیال رہے کہ جاپانی شہر اوساکا میں جی ٹوئنٹی سمٹ کے موقع پر رجب طیب اردوان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی تھی.

اس ملاقات کے بعد ترک صدر نے کہا کہ مغربی دفاعی اتحاد کے رکن اور اتحادی ممالک کے مابین ایسی پابندیاں بعید ازا قیاس ہیں.

مزید پڑھیں: ترکی کی روس کے ساتھ دفائی نظام ڈیل پر امریکا کو پریشانی لاحق

یاد رہے کہ ترکی روس سے دفاعی میزائل نظام خرید رہا ہے، جس پر امریکا کو شدید تحفظات ہیں.  امریکا کا خیال ہے کہ اس سے خطے میں‌ طاقت کا توازن بگڑ جائے گا. اس ڈیل پر امریکی صدر کی جانب سے متعدد بار ترکی کی دھمکیاں‌دی گئیں.

ترکی روس سے ایس 400 ائیر ڈیفینس سسٹم خریدنے کا خواہش مند ہے۔ میزائلوں کی پہلی کھیپ اور اس سے منسلک ریڈار جولائی میں ترکی کے حوالے کیے جا سکتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں