پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

امریکا کے ساتھ نئے تعلقات کی بنیاد رکھ رہے ہیں، طیب اردگان

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ہم امریکا سے نئے تعلقات کی بنیاد رکھ رہے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون خطے کے لیے مفید ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ملاقات واشنگٹن وائٹ ہاوس میں ہوئی جس میں خطے کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بعد ترک صدر طیب اردگان کا امریکی صدر کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم امریکا سے نئے تعلقات کی بنیاد رکھ رہے ہیں جس کے لیے ترکی اور امریکا میں معاشی دفاعی تعاون بڑھانے اور مشترکہ مفادات پر اتفاق ہوا ہے۔

trump rajab

ترک صدر نے مزید کہا کہ مشرق وسطی میں امریکا کے ساتھ تعاون دنیا کے لیے بہت ضروری ہے اور ترک اپنے دوست ملکوں کے ساتھ برادرانہ تعلقات پر یقین رکھتا ہے۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کا ترک صدر کو داعش کے خلاف جنگ میں تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکا ترک کو فوجی سازوسامان کی جلد فراہمی کو ممکن بنائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں