منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

پانی کے تنازعے پر جھگڑے کا خوفناک انجام

اشتہار

حیرت انگیز

راجن پور: جنوبی پنجاب کے ضلع راجن پور میں پانی کے تنازعے نے چار افراد کی زندگیاں نگل لیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ صدر کوٹلہ قائم کی حدود میں کھیتوں میں پانی لگانے پر جھگڑا خونی تصادم میں تبدیل ہوگیا، جہاں مخالفین نے فائرنگ کرتے ہوئے چار افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں دو خواتین بھی شامل ہیں، واقعے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیموں نے جائے حادثے پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جبکہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: راجن پور: پسند کی شادی کی رنجش پرفائرنگ‘ 3 افراد قتل

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مخالفین کے درمیان گذشتہ روز بھی جھگڑا ہوا تھا، جھگڑے میں لاپتہ ہونے والے شخص کی لاش بھی انہیں کھیتوں سے ملی ہے، خدشہ ہے کہ آج ہونے والی فائرنگ بھی اسی کی کڑی ہے۔

آئی جی پنجاب نے راجن پورمیں چار افراد کے قتل کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آر پی اوڈی جی خان سے رپورٹ طلب کرلی ہے، آئی جی پنجاب نے حکم دیا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں