راجن پور میں بس میں سوار مسافر کو اغوا کرکے ڈکیتوں نے مبینہ طور پر 23 کروڑ روپے لوٹ لیے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی سے ڈی جی خان جانے والے مسافر فیصل نور محمد کو فاضل پور سے اغوا کیا گیا، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق پولیس وردی میں ملبوس 10 افراد نے بس سے اتار کر فیصل نور محمد کو اغوا کیا۔
مسافر کو پولیس وردی میں ملبوس 2 ڈاکو پیسوں سمیت گاڑی میں لے کر گئے، مغوی پراپرٹی کے کام سے وابستہ مسافر اپنے پارٹنر کو دینے کے لیے 23 کروڑ روپے لے کر ڈی جی خان جارہا تھا۔
ترجمان راجن پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ رقم برآمد کرلی گئی ہے اور واردات میں ملوث چند افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پولیس تاحال مسافر کو بازیاب نہیں کرواسکی ہے۔