ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

راجستھان پولیس کے میمز وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

راجستھان: بھارتی ریاست راجستھان کی پولیس نے آن لائن فراڈ سے خبردار کرنے کے لیے دل چسپ فلمی میمز کا سہارا لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق راجھستان پولیس کے ٹوئٹر ہینڈل سے نوجوانوں میں آن لائن فراڈ اور فیک سوشل میڈیا پروفائلز سے متعلق آگاہی کے لیے کبھی مشہور بالی ووڈ فلموں کے گانوں کا سہارا لیا جا رہا ہے تو کبھی فلمی ڈائیلاگز پر مشتمل منفرد میمز شیئر کی جا رہی ہیں۔

این ڈی ٹی وی نے اس حوالے سے ایک نیوز رپورٹ بھی شائع کر دی ہے، 9 فروری کو ’چاکلیٹ ڈے‘ کے موقع پر بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ’تھری ایڈیٹس‘ کا پوسٹر ٹویٹ کیا گیا، اس کے ساتھ ’ڈیجیٹل چاکلیٹ‘ فراڈ سے بچنے کے لیے کیپشن لکھا گیا ’جہاں پناہ، تُسی گریٹ ہو، چاکلیٹ قبول کرو۔‘

7 فروری کو ’روز ڈے‘ کے موقع پر پولیس کے ٹوئٹر ہینڈل سے دو شہریوں کی واٹس ایپ چیٹ شیئر کی گئی، جس میں ایک شہری اپنے ساتھ آن لائن فراڈ کے بارے میں بتا رہا ہے، اس لکھا گیا ہے کہ ’روز روز تم جو صنم ایسا کرو گے، پیسے لٹ جائیں گے تو آہیں بھرو گے۔‘

راجھستان پولیس کے یہ مزاحیہ میمز سوشل میڈیا صارفین دل چسپی سے دیکھ رہے ہیں، لڑکیوں کو سوشل میڈیا کی فیک آئی ڈیز کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے ایک پوسٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ ’کل آج کل، کبھی بھی آ سکتا ہے فیک پروپوزل۔‘

راجستھان پولیس کا کہنا ہے کہ سائبر مجرموں کے منصوبوں کو سبوتاژ کیا جا سکتا ہے اگر عوام میں اس حوالے سے آگاہی موجود ہو۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں