بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

رجنی کانت کی ’جیلر‘ نے باکس آفس پر دھوم مچادی

اشتہار

حیرت انگیز

ساؤتھ انڈین سپر اسٹار رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ نے باکس آفس پر دھوم مچادی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیلسن دلیپ کمار کی فلم جیلر سے رجنی کانت کی بڑے پردے پر واپسی ہوئی ہے اور فلم نے ایک ہفتے میں دنیا بھر میں 400 کروڑ کا بزنس کرلیا ہے۔

رجنی کانت کی فلم جیلر کو شائقین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

تجزیہ کار رمیش بالا کا کہنا ہے کہ جیلر نے امریکا، یو اے ای، سنگاپور اور ملائیشیا میں بھی شاندار بزنس کیا اور امریکا میں فلم ’کبالی‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

جیلر نے بھارت میں بھی 225 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ فلم جیلر میں موہن لال، جیکی شروف، تمنا بھاٹیہ، رامیا کرشنن، شیوراج کمار، اور ناگیندر بابو سمیت دیگر شامل ہیں۔

جیلر 10 اگست کو سنیما گھروں میں پیش کی گئی ہے جس کی ریلیز پر بھارتی ریاست تامل ناڈو میں جشن کا سماں تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں چنئی کے ویتری سنیما گھر کے باہر ’جیلر‘ کے پہلے شو کے بعد فلمی شائقین نے فلم پر منفی تبصرہ کیا تو رجنی کانت کے مداحوں نے ان کی پٹائی کردی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں