پیر, جون 17, 2024
اشتہار

اسٹار کڈ کی وجہ سے مجھے راتوں رات فلم سے نکال دیا گیا، راج کمار راؤ

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے باصلاحیت اداکار راج کمار راؤ نے انکشاف کیا ہے کہ انھیں ایک اسٹار کڈ کی وجہ سے راتوں رات فلم سے نکال دیا گیا تھا۔

اپنے آنے والی فلم ’مسٹر اینڈ مسز‘ ماہی کے پروڈیوسر کرن جوہر کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران راج کمار راؤ نے یہ بات بتاتے ہوئے کہا کہ جب میں ممبئی آیا تھا تو مجھے کہا گیا کہ پارٹیز میں شرکت کرنی ہے اور وہاں کانٹیکٹ بنانا کوئی بڑی بات نہیں بلکہ یہ کہنے میں بھی کوئی مضائقہ نہیں کہ میں یہاں کانٹیکٹ بنانے ہی آیا ہوں۔

راج کمار نے بتایا کہ جب میں نیا تھا تو میں نے یہ سب کچھ کیا لیکن اس کے باوجود مجھے ایک فلم سے نکال کر میرا کردار ایک اسٹار کڈ کو دے دیا گیا۔

- Advertisement -

وہ آج ایک جانے مانے اداکار ہیں اور اسٹار کڈ ہی ہیں، اس وقت میں نے سوچا کہ یہ ناانصافی ہے، صرف اس وجہ سے کہ آپ لوگوں کو جانتے ہیں اور کچھ کالز کرکے چیزوں کو اپنے بس میں کرسکتے ہیں ایسا کرنا ناانصافی ہے۔

مسٹر اینڈ مسز ماہی کے اداکار نے بتایا کہ وہ فلم پھر بن ہی نہ سکی۔ میری جگہ فلم می کاسٹ کیے گئے اداکار فلمی خاندان سے ہی تعلق رکھتے تھے تاہم اگر وہ باہر سے آئے ہوئے اداکار بھی ہوتے اور ان کی پہنچ ہوتی تو وہ آسانی سے ایسا کرسکتے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں