بھارت کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار نبھانے والے معروف اداکار کا نام سامنے آگیا۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی نے 2021 میں اپنی زندگی پر فلم بنائے جانے کی تصدیق کی تھی لیکن فلم کی تفصیلات شیئر نہیں کی تھی، تاہم اب بھارتی کے مطابق بھارت کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی نے اپنی بائیوپک کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ اداکار راج کمار راؤ فلم میں ان کا کردار ادا کریں گے۔
بھارتی میڈیا کا کہا ہے کہ جمعرات کو مغربی بنگال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا میں نے سنا ہے کہ راج کمار راؤ میری بائیوپک میں ٹائٹلر رول ادا کریں گے لیکن فلم ریلیز کی تاریخوں کی وجہ اسے اسکرین پر آنے میں ایک سال سے زیادہ کا وقت لگ سکتا ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ سابق کپتان گنگولی نے بھارت کے لیے 113 ٹیسٹ اور 311 ون ڈے کھیلے، اس دوران بلے باز نے اپنے بین الاقوامی کریئر میں تمام فارمیٹس میں 18,575 رنز بنائے، ان کی کپتانی میں بھارتی ٹیم نے 21 ٹیسٹ میچ جیتنے اور ٹیم 2003 کے ورلڈ کپ کے فائنل تک پہنچی۔
کولکتہ کے شہزادے گنگولی کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے صدر رہ چکے ہیں تاہم انہیں گزشتہ سال اکتوبر میں بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا(بی سی سی آئی) کا صدر مقرر کیا گیا۔
راج کمار راؤ اور وامیکا گبی کی ’بھول چُوک معاف‘ کا ٹیزر ریلیز ہوتے ہی مقبول
اس سے قبل بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی زندگی پر ’اے بلین ڈریمز’ بنائی گئی تھی جس میں خود سچن ٹنڈولکر نے اداکاری کی تھی اور ’ایم ایس دھونی : دی اَن ٹولڈ اسٹوری’ میں سشانت سنگھ نے دھونی کا کردار ادا کیا تھا، اب گنگولی کی فلم میں راج کمار راؤ اداکاری کریں گے۔