تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

”کیریئر کے ابتدائی دنوں میں کئی بار مجھے مسترد کیا گیا“

ممبئی: بالی وڈ کی کئی سپر ہٹ فلموں میں مزاحیہ کردار نبھانے والے راجپال یادیو کو فلم انڈسٹری میں گزارا تلخ ماضی یاد آگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راجپال یادیو دو دہائیوں سے بالی وڈ کا حصہ ہیں۔ انہوں نے فلموں میں پیچیدہ کرداروں کو اپنی مہارت سے نبھایا۔ راجپال یادیو مزاحیہ کرداروں کے لیے مشہور ہیں۔

لیکن ان کے لیے کامیابیوں کی بلندیوں پر پہنچنا اتنا آسان نہیں تھا۔ انہوں نے اپنے ابتدائی دن بہت سخت گزارے۔ انہیں کئی بار مسترد کیا گیا۔ وہ کام کی تلاش میں اپنی تصاویر لے کر کاسٹنگ ایجنسیوں کے چکر لگاتے تھے۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں راجپال یادیو نے کہا کہ آج سوشل میڈیا ایک مضبوط پلیٹ فارم بن گیا ہے لیکن 2000 کی دہائی میں فیس بک تھا نہ واٹس ایپ تھا، ہمیں اپنی تصاویر لے کر دفاتر کے چکر لگانا پڑتے تھے۔

راجپال یادیو نے کہا کہ اکثر لوگ کام دینے کا وعدہ تو کرتے لیکن کام نہیں دیتے تھے، جب میں ممبئی آیا تو روز ایک ڈیڑھ ماہ تک کام نہیں ملا، مین نے اپنے ایک دوست کو بتایا کہ اب مجھے امید نہیں ہے کہ کام کے لیے کسی کاسٹنگ ایجنسی کا فون نہیں آئے گا۔

Comments

- Advertisement -