پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

صحافی نے ایسا کیا کہا راجپال آپے سے باہر ہوگئے! کیمرہ بھی چھین لیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے نامور کامیڈین راجپال یادیو تنازع کا شکار ہوگئے، صحافی کے سوال پوچھنے پر غصے میں آگئے اور اسکا کیمرہ بھی چھین لیا۔

اپنی بے ساختہ کامیڈی سے لوگوں کو ہنسانے والے بہترین اداکار راجپال یادیو سے صحافی نے دیوالی سے متعلق ان کی حالیہ معافی کے بارے میں سوال پوچھا، راجپالل صحافی کے سوال پر سیخ پا ہوگئے اور کیمرہ چھین لیا تاہم اس کے باوجود ان کی ویڈیو ریکارڈ ہوگئی۔

اداکار نے اپنی ایک پوسٹ میں دیوالی پر پٹاخے پھوڑنے کی حوصلہ شکنی کی تھی اور اس عمل کے خلاف بیان دیتے ہوئے لوگوں سے بعض رہنے کی درخواست کی تھی۔

- Advertisement -

تاہم سوشل میڈیا صارفین نے دیوالی پر پٹاخے پھوڑنے سے منع کرنے پر انھیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد راجپال نے یہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی تھی اور معافی بھی مانگی تھی۔

حالیہ انٹرویو کے دوران ایک صحافی نے ان سے اسی واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے دیوالی پر معافی مانگنے کے بیان پر سوال کیا۔

راجپال یادیو اتر پردیش میں اپنے مداحوں کے درمیان تھے اور صحافی کے سوالات کا جواب دے رہے تھے لیکن وہ اس سوال پر مشتعل ہو گئے اور صحافی کا کیمرہ پھینکنے کی بھی کوشش کی۔

نئی ویڈیو میں بالی ووڈ اداکار کا کہنا تھا کہ دو دن پہلے میں نے ایک ویڈیو پوسٹ کی اسے میں نے ہٹا دیا ہے جس کسی کو بھی میری بات سے تکلیف پہنچی، میں معذرت خواہ ہوں۔ دیوالی کی خوشیاں منائیں، صحت مند رہیں، اور جے بھارت!”

خیال رہے کہ راجپال یادیو کی نئی فلم بھول بھلیاں 3 ریلیز ہوئی ہے جس میں انھوں نے چوٹا پنڈت کا کردار نبھایا ہے، فلم میں ان کے کردار کو بھی پسند کیا جارہا ہے جبکہ فلم باکس آفس پر اچھا بزنس کررہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں