منگل, اکتوبر 8, 2024
اشتہار

قرض کی عدم ادائیگی پر بھارتی اداکار کی جائیداد ضبط

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار راجپال یادیو کی جائیداد قرض کی عدم ادائیگی پر ضبط کرلی گئی۔

بالی ووڈ ہنگامہ کی رپورٹ کے مطابق بلاک بسٹر ’بھول بھلیاں‘ کے اداکار راج پال یادیو شدید مالی مشکلات کا شکار ہے جس کی وجہ سے قرض ادا نہ کرسکے اور ان کی جائیداد ضبط کرلی گئی ہے۔

ان کی شاہجہاں پور میں واقع جائیدازکو سینٹرل بینک آف انڈیا کی جانب سے سیل کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق انہوں نے اپنے پروڈکشن ہاؤس ’شری نورنگ گوداوری انٹرٹینمنٹ لمیٹڈ‘ کے لیے بینک سے قرض لیا تھا اور اپنی جائیداد گروی رکھوائی تھی۔

بینک کی جانب سے قرض کی عدم ادائیگی پر 8 اگست کو ان کی جائیداد سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

راجپال یادیو کا قرض 11 کروڑ روپے تک پہنچ چکا ہے جبکہ تاحال اداکار کی جانب سے اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں